نئی دہلی،27/جنوری (ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا) دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظرنجی ٹی وی کے پروگرام میں عام آدمی پارٹی،کانگریس اور بی جے پیکے لیڈروں نے ایک دوسرے کے کام اور مسائل پر سوال اٹھائے۔عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما وجیندر جندل نے کہا کہ عوام گزشتہ پانچ سال کے کام کی بنیاد پر اروند کجریوال کو دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب کرے گی۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ عوام کے بنیادی مسائل کی بات نہیں کرتی ہے۔وجیندر جندل نے کہا کہ بی جے پی سی اے اے لے کر آئی ہے، اور اس کے علاوہ اس کے پاس کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ صرف مندر، دفعہ 370، سی اے اے اور این آرسی کی بات کرتی ہے، ہم نے بجلی، پانی اور مفت سفر، صحت کے نظام میں بہتری لائی۔ بی جے پی ممبر اسمبلی (وجیندر گپتا) کو اپنے علاقے کی فکر نہیں ہے، روہنی اس لیے بچھڑگیا۔وجیندر جندل کے الزامات اور دعووں کا بی جے پی لیڈر سبودھ شیکھر اوستھی نے جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صرف تین ممبران اسمبلی تھے اور ہم نے نکیل کس دیا۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ہم دہلی میں حکومت بنائیں گے،صحت علاقے میں کوئی بہتری نہیں ہوئی، پانچ سال تک صرف جھوٹ بولا گیا۔ساڑھے چار سال تک کہتے رہے کہ مودی حکومت نے کام نہیں کرنے دیا لیکن اب کہہ رہے ہیں کہ کام کیا ہے۔ ہم دہلی کو شاہین باغ نہیں بننے دیں گے۔پروگرام میں موجود کانگریس لیڈر اندرجیت سنگھ نے بی جے پی پر فرقہ واریت اور آپ پر کام کے نام پر جھوٹ بولنے کا الزام عائدکیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہلی کو جہاں چھوڑا، دہلی آج بھی وہیں ہے۔ ہم اپنے کام کو آگے بڑھائیں گے۔ دنیا بھر سے لوگ دہلی پڑھنے آتے ہیں لیکن یہاں ایک یونیورسٹی نہیں بنی، یہ اشتہار کی حکومت ہے۔ ہم طالب علموں کی تحریک کو منزل تک پہنچائیں۔ بی جے پی کے لوگ بھارت میں پاکستان کی بات کرتے ہیں، اگر موازنہ کرنی ہے تو چین اور امریکہ سے کریں۔